تو ہی لا_شریک اور واحد_خدایا
تو ہی لا شریک اور واحد خدایا
تری ذات ہر شے سے بے شک بری ہے
تو خالق ہے سالک ہے ہر جز و کل کا
یہ جو کچھ ہے سب تری کاری گری ہے
کرے غور لازم ہے انسان خاکی
اسی کی ہر اک شے میں جلوہ گری ہے
تیرے ہجر کی آگ نے گو جلایا
مگر شاخ امید مری ہری ہے
مدد میری کی تو نے سب مشکلوں میں
یہ بندہ نوازی کرم گستری ہے
دیا خاک کو تو نے رتبہ جو عالی
تیری شان اقدس کی یہ برتری ہے
شمار اس کا ہے تیرے بندوں میں احقرؔ
یہ تو بس تمہاری کرم گستری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.