بحسن و ادب محترم چوم لوں گا
بحسن و ادب محترم چوم لوں گا
میں حضرت کا دامن قسم چوم لوں گا
حضوری میں لے کر عقیدت کے آنسو
درِ پاک باچشم نم چوم لوں گا
جو حضرت کا دامن میسر نہ ہوگا
تو نعلین پا کم سے کم چوم لوں گا
جو محشر میں ان سے ملاقات ہوگی
تو پہلے نبی کا قدم چوم لوں گا
کرم ہی کرم یانبی کہتے کہتے
میں روضہ کی جالی قسم چوم لوں گا
کبھی تو رسائی مدینہ میں ہوگی
تو جامیؔ میں بابِ کرم چوم لوں گا
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 106)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.