Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوہ احمد دکھایا کون تھا

حکیم میر یٰسین علی

جلوہ احمد دکھایا کون تھا

حکیم میر یٰسین علی

MORE BYحکیم میر یٰسین علی

    جلوہ احمد دکھایا کون تھا

    آدم و حوا بنایا کون تھا

    رو برو ہو کر انا کہتا رہا

    مثل آئینہ ہوا تھا کون تھا

    خود نمائی سے ہوا جلوہ کناں

    چشم مردم میں بسا تھا کون تھا

    شان مخلوقات میں آئی نظر

    آشکارا آپ خود تھا کون تھا

    طے ہوا جھگڑا تو یکسوئی ہوئی

    بندہ خود مولانا بنا تھا کون تھا

    ہر صفت کو نیک و بد کہتے رہے

    وعظ منبر پر کہا تھا کون تھا

    عالم و دانا و دیوانہ بنا

    واضعِ حکمِ شرع تھا کون تھا

    روپ ہر ہر طرح کے لیے رہے

    عاشق دوالہ ہوا تھا کون تھا

    کعبہ و دیر و حرم مسجد کی شان

    مؤمن و کافر بنا تھا کون تھا

    آپ ہی وہ شان گونا گوں لیے

    حسن اپنا دیکھتا تھا کون تھا

    جان کر انجان لاعلمی سے وہ

    لفظ امی کا کہا تھا کون تھا

    شیفتہ والہ زلیخا خواب میں

    نور یکتا کو دکھایا کون تھا

    شانِ موسیٰ بن کے آئی طور پر

    من راٰنی کو کہا تھا کون تھا

    نام احمد کا خدا کی ذات ہے

    پردہ بندہ کا لیا تھا کون تھا

    ہو گیا موجود وہ کہہ کر انا

    دائرہ مرکزؔ بنا تھا کون تھا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے