گھر آئے مرے صاحبِ اختیار
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فریدالدین گنج شکر (پاکپٹن-لاہور)
گھر آئے مرے صاحبِ اختیار
ہوئی فیض گنج شکر آشکار
تجلی ہوئی مرأت دل پر میرے
عیاں ہوگئی صورتِ حسن یار
خدایا ملا فیض گنج شکر سے
مئے وصلت حق ہوئی رازدار
پلا دو مجھے جام عرفان وحدت
کھلے جس سے اسرارِ حق بار بار
یہ شیدا تیرا غم میں کب تک رہے
جفائے عدو سے ہے بس دل فگار
ہو رونق فزا یہ چمن یا الٰہی
رہے مثل خنداں گل نو بہار
ہے رفیعؔ بے نوا کی یہی آرزو
نظر مہر کی ہو سوئے خاکسار
- کتاب : Safeena Tajuddin Chishti (Pg. 08)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.