مرے صابر آج جو خواب میں تونے اپنا جلوہ دکھا دیا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)
مرے صابر آج جو خواب میں تونے اپنا جلوہ دکھا دیا
جو شرابِ صحو کا جوش تھا اسے سکر کر کے پلا دیا
تیرے عشق نے یہ کیا کرم مجھے میرے رب سے ملا دیا
جوں ہی دیکھا چہرۂ پاک کو وہیں سر قدم پہ جھکا دیا
یہ امام علی کا طفیل ہے یہ کریم بخش کا فیض ہے
یہ رسولِ پاک کا ہے کرم مجھے آج مجھ سے چھڑا دیا
تیرا بندہ اعظمِؔ تفتہ جاں تیرے نام کا ہے وظیفہ خواں
بطفیل حرمتِ خواجگاں تیرا نخلِ فیض لگا دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.