Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بنایا ہے چمن تیرے قدم نے ہر بیاباں کو

حکیم احسن جلیسری

بنایا ہے چمن تیرے قدم نے ہر بیاباں کو

حکیم احسن جلیسری

MORE BYحکیم احسن جلیسری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    بنایا ہے چمن تیرے قدم نے ہر بیاباں کو

    دیا ہے جام عرفاں کا ہر اک زائر کو مہماں کو

    تری اس شان کے صدقے مرے صابر مرے مولا

    بنایا کعبۂ اہل ولاں کلیر کے میداں کو

    نسیمِ فیض کی تیرے عجب نیرنگ سازی ہے

    چمن سا کر دیا ہے طالبوں کے قلب اور جاں کو

    مئے الفت مجھے بھی دے کے متوالا بنایا ہے

    سمجھتا ہوں قبالہ فخر کا حالِ پریشاں کو

    بنا ہے تکیۂ اہل صفا تیرے سبب وہ بھی

    نہ ہو کیوں کر شرف افلاک پر تیرے بیا باں کو

    ترا یہ مرتبہ اللہ اکبر یہ تیری عظمت

    کہ ملتے ہیں ترے ہی در سے صدقے اہلِ عرفاں کو

    ترے افضال نے صابر مجھے احسنؔ بنایا ہے

    وگرنہ پوچھتا تھا کون مجھ کمتر سے درباں کو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے