Font by Mehr Nastaliq Web

جب ہو نصیب آپ کا دربار دیکھنا

حمید صابری

جب ہو نصیب آپ کا دربار دیکھنا

حمید صابری

MORE BYحمید صابری

    جب ہو نصیب آپ کا دربار دیکھنا

    تعبیرِ خواب طالعِ بیدار دیکھنا

    موتی نبی کے عشق کے دل کے صدف میں رکھ

    چِھن جاوے یہ نہ دولتِ بیدار دیکھنا

    جب روح پر حبیبِ خدا کا ہو التفات

    اپنے چراغِ دل کو ضیا بار دیکھنا

    سوچوں کی انجمن میں جب آئیں میرے حضور

    سر کو جھکا کے جلوۂ سرکار دیکھنا

    سرکارِ کائنات بلائیں گے جب کبھی

    ہو جائیں گے سفر کے بھی آثار دیکھنا

    گزرے جو والہانہ مدینے کی راہ سے

    حق کی بہارِ دین کا گلزار دیکھنا

    اے دل وہ بارگاہِ رسالتِ مآب ہے

    ٹوٹے وہاں نہ ضبط کا پندار دیکھنا

    جس دم نظر میں گنبدِ خضریٰ کا ہو جمال

    حق کی تجلیات کی بوچھاڑ دیکھنا

    اس کار زارِ دہر میں اپنے حمیدؔ کو

    اے رحمتِ تمام بہر کار دیکھنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے