کیا بتاؤں میں کیا ہیں مرے مصطفیٰ
کیا بتاؤں میں کیا ہیں مرے مصطفیٰ
مظہر کبریا ہیں مرے مصطفیٰ
اپنے رب کا پتا ہیں مرے مصطفیٰ
نورِ ذات خدا ہیں مرے مصطفیٰ
کچھ نہ ہوتا، نہ ہوتے جو خیرالبشر
خلق کی ابتدا ہیں مرے مصطفیٰ
جن کے جلوے سے روشن ہے سارا جہاں
وہ مرے مصطفیٰ ہیں ! مرے مصطفیٰ !!
حشر میں کیوں نہ ہوگی شفاعت مری
جب شفیع الوریٰ ہیں مرے مصطفیٰ
ان کے در سے نہ محروم لوٹا کوئی
شاہِ جود و عطا ہیں مرے مصطفیٰ
اے حمیدؔ اپنی قسمت پہ نازاں ہوں میں
مالکِ دوسرا ہیں مرے مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.