Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بھلا سکتا نہیں میں آپ کا احسان یا خواجہ

حمید ویشالوی

بھلا سکتا نہیں میں آپ کا احسان یا خواجہ

حمید ویشالوی

MORE BYحمید ویشالوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    بھلا سکتا نہیں میں آپ کا احسان یا خواجہ

    ہوا ہے آپ سے روشن یہ ہندوستان یا خواجہ

    نظر آجائے مجھ کو خواب ہی میں آپ کا جلوہ

    یہی میری تمنا ہے، یہی ارمان یا خواجہ

    در اقدس سے جب مشکل کشائی سب کی ہوتی ہے

    ہماری مشکلیں کر دیجئے آسان یا خواجہ

    ہمارے لب پہ ہر دم آپ ہی کا نام نامی ہے

    ہمارا جان و دل ہے آپ پر قربان یا خواجہ

    بھلا کیوں کر نہ مجھ کو ناز ہو اپنے مقدر پر

    مرے دل میں نظر میں آپ ہیں مہمان یا خواجہ

    سنا جاتا نہیں دنیا کا مجھ سے طعنِ ناداری

    خدا را غیب سے ہوجائے کچھ سامان یا خواجہ

    شہنشاہی سے بڑھ کر آپ کے در کی گدائی ہے

    کسی کا ہو نہ ہو میرا ہے یہ ایمان یا خواجہ

    کرم کیجئے کہ اس مجبور کی دنیا بدل جائے

    اک عرصے سے حمیدؔ زار ہے حیران یا خواجہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے