فہم سے باہر ہے رتبہ سرورِ کونین کا
فہم سے باہر ہے رتبہ سرورِ کونین کا
وصف ہو انسان سے کیا سرورِ کونین کا
ان کے رتبے کو کوئی سمجھے تو سمجھے کس طرح
بعدِ خالق ہی ہے رتبہ سرورِ کونین کا
ہوگئی ہے اس پہ بے شک آتشِ دوزخ حرام
جس نے دیکھا روئے زیبا سرورِ کونین کا
ڈوبا سورج بھی پلٹ آیا، ہوا شق القمر
جب ہوا ادنیٰ اشارا سرورِ کونین کا
چشمِ حق بیں سے کوئی دیکھے تو آئے گا نظر
ہے عیاں ہر شئے سے جلوہ سرورِ کونین کا
دامنِ دل بھر گیا اس کا گلِ مقصود سے
مل گیا ہے جس کو صدقہ سرورِ کونین کا
کیا کوئی دعویٰ کرے، عشق و محبت کا حمیدؔ
ہے خدا جب خود ہی شیدا سرورِ کونین کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.