باعث خلقتِ آدم و عالم صلی اللہ علیہ وسلم
باعث خلقتِ آدم و عالم صلی اللہ علیہ وسلم
شافع امت نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم
ہو گئے پھر محبوب الٰہی رحمت کے حق دار بنے
لے کے وسیلہ آپ کا آدم صلی اللہ علیہ وسلم
فیض ہے ان کا ہر دم جاری ان کے کرم کے سب ہیں بھکاری
ان کا گدا ہے وقت کا خاتم صلی اللہ علیہ وسلم
حق کے سوا جب کوئی نہیں تھا نور ہوا تھا ان کا پیدا
خلق خدا میں سب سے مقدم صلی اللہ علیہ وسلم
مدح نبی ہر غم کی دوا ہے عشقِ نبی ہر دل کی شفا ہے
لب پر عاقلؔ تیرے ہو ہر دم صلی اللہ علیہ وسلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.