کوئی بھی وقت ہو نہیں رہتا ملول میں
کوئی بھی وقت ہو نہیں رہتا ملول میں
پر شوق دل میں رکھتا ہوں حبِ رسول میں
مدحت سرا ہوں میں بھی رسول انام کا
یعنی ہوں عندلیبِ ریاضِ رسول میں
شاهِ حجاز! تیری گدائی اگر ملے
سلطانیِ جہاں نہ کروں پھر قبول میں
میرے لیے تو بس ہے محمد کی چاکری
جینے کا جانتا ہوں یہی اک اصول میں
اپنے لیے سمجھتا اسے سرمۂ شفا
پاتا اگر کبھی تیرے پاؤں کی دھول میں
پڑھتا ہوں میں درود خدا کے رسول پر
فردوس دل میں روز کھلاتا ہوں پھول میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.