Sufinama

محمد مصطفیٰ نورِ خدا، نامِ خدا تم ہو

حامد رضا خاں

محمد مصطفیٰ نورِ خدا، نامِ خدا تم ہو

حامد رضا خاں

MORE BYحامد رضا خاں

    محمد مصطفیٰ نورِ خدا، نامِ خدا تم ہو

    میں صدقے انبیا کے یوں تو سب محبوب ہیں لیکن

    شہِ خیرالوریٰ شانِ خدا صل علیٰ تم ہو

    جو سب پیاروں سے پیارا ہے وہ محبوبِ خدا تم ہو

    شکیبِ دل، قرارِ جان، محمد مصطفیٰ تم ہو

    تمہارے حسنِ رنگیں کی جھلک ہے سب حسینوں میں

    طبیبِ دردِ دل تم ہو مرے دل کی دوا تم ہو

    بہاروں کی بہاروں میں بہارِ جاں فزا تم ہو

    غریبوں درد مندوں کی دوا تم ہو دعا تم ہو

    زمیں میں ہے چمک کس کی فلک پر ہے جھلک کس کی

    فقیروں بے نواؤں کی صدا تم ہو ندا تم ہو

    مہ و خورشید، سیاروں، ستاروں کی ضیا تم ہو

    حبیبِ کبریا تم ہو امام الانبیا تم ہو

    وہ لاثانی ہو تم آقا نہیں ثانی کوئی جس کا

    محمد مصطفیٰ تم ہو محمد مجتبیٰ تم ہو

    اگر ہے دوسرا کوئی تو اپنا دوسرا تم ہو

    ہمارے ملجا و ماوا ہمارا آسرا تم ہو

    نہ ہو سکتے ہیں دو اول، نہ ہو سکتے ہیں دو آخر

    ٹھکانہ بے ٹھکانوں کا شہ ہر دوسرا تم ہو

    تم اول اور آخر، ابتدا تم انتہا تم ہو

    غریبوں کی مدد بے بس کا بس روحی فدا تم ہو

    خدا کہتے ہیں بنتی جدا کہتے نہیں بنتی

    سہارا بے سہاروں کا ہمارا آسرا تم ہو

    خدا پر اس کو چھوڑا ہے وہی جانے کہ کیا تم ہو

    نہ کوئی ماہ وش تم سا نہ کوئی مہ جبیں تم سا

    انا من من حامد و حاد رضا منی کے جلووں سے

    حسینوں میں ہو تم ایسے کہ محبوبِ خدا تم ہو

    بحمداللہ رضا حامدؔ ہیں اور حامدؔ رضا تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے