دینِ محمدی کو بچایا حسین نے
دلچسپ معلومات
منقبت حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
دینِ محمدی کو بچایا حسین نے
باطل کے آگے سر نہ جھکایا حسین نے
اک آخری وہ سجدہ زمانہ نہ بھولے گا
سجدے میں سر جھکا کے کٹایا حسین نے
قربان ہوگئیں جو شریعت کی عظمتیں
سب کچھ خدا کے دیں پہ لٹایا حسین نے
دشمن کے سامنے بھی جھکائی نہیں نظر
غیرت کا تاج سر پہ سجایا حسین نے
حمزہؔ کے حرف حرف میں ہے خون کربلا
دل پر یہ نقش خود ہی بنایا حسین نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.