واجب ہے مؤمنوں پہ اطاعت رسول کی
واجب ہے مؤمنوں پہ اطاعت رسول کی
بن کر رہو مطیع قرابت رسول کی
دل میں ہے اک تمنا زیارت مدینے کی
آنکھوں میں بس رہی ہے محبت رسول کی
تربت میں آئیے گا کہ سناؤں گا نعت میں
ہو یہ قبول نعت سماعت رسول کی
ہم ہیں گناہ گار خطا کار بھی ہیں ہم
محشر میں ہو نصیب شفاعت رسول کی
حمزہؔ درود پڑھ کے نجاتِ ابد ملے
تقدیر بن گئی ہے عنایت رسول کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.