کربل کے میداں میں تو یہ تارے گیے حضور
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
کربل کے میداں میں تو یہ تارے گیے حضور
پانی کی شدتوں سے یہ پیاسے گیے حضور
سردار جنتوں کے جو حسن و حسین ہیں
لوگوں کو علم تھا کہ نواسے گیے حضور
بچپن سے تو صحابہ بھی ان کو تھے جانتے
نیزوں او تیروں سے جو یہ مارے گیے حضور
شدت تھی پانی کی ابھی چھوٹے تھے اصغری
ان پر بھی تیر تیر گزارے گیے حضور
تھے لال فاطمہ بھی علی کے یہ شیر بھی
سلمانیؔ فاطمہ کے دلارے گیے حضور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.