Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے یقیں مجھ کو مدینے میں بلایا جائے گا

حمزہ سلمانی

ہے یقیں مجھ کو مدینے میں بلایا جائے گا

حمزہ سلمانی

MORE BYحمزہ سلمانی

    ہے یقیں مجھ کو مدینے میں بلایا جائے گا

    درد مندوں کو گلے سے جب لگایا جائے گا

    ذاتِ اقدس پر پڑھوں گا میں دل و جاں سے درود

    قبر میں جب آپ کا چہرہ دکھایا جائے گا

    روز محشر جب میں ہوں گا، تشنگی سے جاں بلب

    حوضِ کوثر کا بھرا کاسہ پلایا جائے گا

    روز محشر میں جبھی نامہ عمل کھلنے لگے

    میرے عیبوں پر پسِ پردہ کرایا جائے گا

    عاصیوں کو خوف کیا، رحمت کی چادر ہے تنی

    ہم کو آقا کے کرم سے بخشوایا جائے گا

    خوش نصیبی ہے مری آقا کا ہوں میں امتی

    رحمتِ عالم کی چادر میں چھپایا جائے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے