ہر مسافر سے میں خاک_رہ_طیبہ مانگوں
ہر مسافر سے میں خاک رہ طیبہ مانگوں
خشک صحرا ہوں مگر عشرت دریا مانگوں
لفظ ملتے ہی نہیں عرض تمنا کے لیے
مل گیا تو جو مجھے اب میں دعا کیا مانگوں
لوٹ آیا ہوں مدینے سے مگر میں ہر دم
وہی روضہ وہی منظر وہی جلوہ مانگوں
میں جلاتا ہوں تیری یاد کی شمعیں مولا
اپنے تاریک گھروندے میں اجالا مانگوں
دیکھتے ہیں یہ فرشتے مجھے حیرت سے رئیسؔ
جب میں اللہ سے محبوب اسی کا مانگوں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 229)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.