Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر شئے میں دیکھتا ہے جلوہ ابوالعلا کا

شاہ اکبر داناپوری

ہر شئے میں دیکھتا ہے جلوہ ابوالعلا کا

شاہ اکبر داناپوری

MORE BYشاہ اکبر داناپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ-اتر پردیش)

    ہر شئے میں دیکھتا ہے جلوہ ابوالعلا کا

    رکھتا ہے اور آنکھیں شیدا ابوالعلا کا

    کس ملک میں نہیں ہے چرچا ابوالعلا کا

    پہونچا ہے شش جہت میں شہرہ ابوالعلا کا

    میلے میں لطف دیکھا تنہائی کا اسی جا

    خلوت ہے انجمن میں کوچہ ابوالعلا کا

    اس کے سوا پھر اس کو کچھ بھی نظر نہ آیا

    جس آنکھ میں سمایا روضہ ابوالعلا کا

    ہے انتہا سے بڑھ کر جوش و خروش اپنا

    اس دل میں موجزن ہے دریا ابوالعلا کا

    کیوں کر کوئی سماے اپنی نظر میں یارو

    ان آنکھوں نے ہے دیکھا جلوہ ابوالعلا کا

    پوچھا جمال حق کا مرشد سے میں نے حلیہ

    فرمایا دیکھ لو تم نقشہ ابوالعلا کا

    جب آنکھیں بند کر کے دیکھا اسی کو پایا

    سینے میں دل بنا ہے روضہ ابوالعلا کا

    اکبرؔ میں آپ اپنی آنکھوں کا شیفتہ ہوں

    دیکھا ہے میں نے ان سے روضہ ابوالعلا کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے