Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد بھی محمود بھی آرہے ہیں

ہرے شاہ

محمد بھی محمود بھی آرہے ہیں

ہرے شاہ

MORE BYہرے شاہ

    محمد بھی محمود بھی آرہے ہیں

    جو مختار کل ہیں وہی آرہے ہیں

    کروں اُن کی تعریف جتنی بھی کم ہے

    غضب شان کے آدمی آرہے ہیں

    پکڑ کر ہر اک سے میں یہ پوچھتا ہوں

    سنو تو سنو تو نبی آرہے ہیں

    ہر اک تشنہ کام ان سے سیراب ہوگا

    وہ لے کر یہ دریا دلی آرہے ہیں

    کہا دکھ جو اپنا تو سرکار بولے

    نہ گھبراؤ رشکؔ ہم ابھی آرہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : آئینۂ ظفر
    • Author : ریان ابوالعلائی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے