Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دامنِ رحمت جمال اُن کا ہے اپنے ہاتھ میں

حسیب جمال

دامنِ رحمت جمال اُن کا ہے اپنے ہاتھ میں

حسیب جمال

MORE BYحسیب جمال

    دامنِ رحمت جمال اُن کا ہے اپنے ہاتھ میں

    عرش سے ہو کر جو آئے ہیں فقط اک رات میں

    کیوں نہ اُن کے حکم کے تابع ہو ساری کائنات

    جب خدا ہی بولتا ہے مصطفیٰ کی ذات میں

    مومنوں کی ماں نے بتلایا کہ اخلاقِ نبی

    کر دیے رب نے بیاں قرآن کی آیات میں

    وہ کہ جس سے ٹوٹتا ہو دل کسی انسان کا

    ایک بھی جملہ نہیں ایسا نبی کی بات میں

    چشمِ نم لے کر کھڑا تھا جالیوں کے سامنے

    صدقۂ حسنین مجھ کو مل گیا خیرات میں

    ہم گنہ گاروں کی بخشش کا یہی ہیں آسرا

    لکھ رہے ہیں، پڑھ رہے ہیں، نعت جن لمحات میں

    سبز گنبد کا تصور جب کیا میں نے جمالؔ

    یوں لگا بیٹھا ہوا ہوں نور کی برسات میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے