منبعِ جود و سخا یا بایزید
دلچسپ معلومات
منقبت درشان سلطان العارفین شیخ بایزید بسطامی (بسطام-ایران)
منبعِ جود و سخا یا بایزید
ہو کرم بہرِ خدا یا بایزید
آپ کے فیضان سے خرقان میں
گھر ولایت کا بنا یا بایزید
راہبوں کو بھی ہوئی ہے آپ سے
دولتِ ایماں عطا یا بایزید
آپ سے نسبت پہ ہے نازاں بہت
شہر یہ بسطام کا یا بایزید
آپ کی موجودگی محسوس کی
جب کبھی دل سے کہا یا بایزید
ہو عطا نورِ خداوندی ہمیں
آپ سے ہے التجا یا بایزید
نام یہ میرا وظیفہ ہے جمالؔ
یعنی اک رمزِِ خدا یا بایزید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.