خود خدا نے کہا مشعلِ راہ ہے سب کے لیے میرے محبوب کی زندگی
خود خدا نے کہا مشعلِ راہ ہے سب کے لیے میرے محبوب کی زندگی
پس یہ ثابت ہوا ان کے جیسی نہیں ہے کہیں کوئی بھی دوسری زندگی
آپ روحِ جہانانِ کل ہیں تبھی، رب سے ملنے گئے عرش پر جس گھڑی
ایک سکتہ ہر اک شے پہ طاری ہوا، جو جہاں تھی وہیں تھم گئی زندگی
عین ممکن ہے بے جان دل یہ مرا، دستِ رحمت میں آ کر دھڑکنے لگے
آپ کے ہاتھ میں پتھروں کو بھی تو مل گئی تھی اے پیارے نبی زندگی
زندگی کو جنم دینے والی کو بھی، پیدا ہوتے ہی درگور کرتے تھے سب
آپ نے آ کے پیغام ایسا دیا، مل گئی بیٹیوں کو نئی زندگی
اک نگاہِ کرم، جس سے فاروق و خالد کی دنیائے دل ہی بدل ڈالی تھی
ہم بھی لائے ہیں دربار میں یا نبی، مدتوں سے بھٹکتی ہوئی زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.