حسیں صبح_طیبہ اجالی_اجالی
حسیں صبح طیبہ اجالی اجالی
مچلتی کرن سو بہ سو جالی جالی
وہ مہتاب چہرہ جمالی جمالی
وہ کملی رکھی دوش پر کالی کالی
ہر اک وصف خوبی مثالی مثالی
بزرگی و رفعت کمالی کمالی
ترحم کی نظریں انوکھی انوکھی
کرم کی ادائیں نرالی نرالی
یہ شان کریمی یہ حسن عنایت
سنا ڈھونڈھتی ہے سوالی سوالی
خدا را ملے کچھ کریمی کا صدقہ
گدا کو نہ ٹالو شہا خالی خالی
شب ہجر احمد کے قرباں صفیؔ میں
مری نیند جس نے چرا لی چرا لی
- کتاب : Kilk-e-Midhat
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.