بہت ہوں آج کل مضطر محی الدین جیلانی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
بہت ہوں آج کل مضطر محی الدین جیلانی
نگاہِ رحم ہو مجھ پر محی الدین جیلانی
دکھا دو چہرۂ انور محی الدین جیلانی
پلا دو وصل کا ساغر محی الدین جیلانی
تمہارے روئے انور کا نظر آئے جو آئینہ
سکندر ہوابھی ششدر محی الدین جیلانی
سفارش کیجئے بہرِ خدا میری محمد سے
کھلے عصیاں کا جب دفتر محی الدین جیلانی
ادب سے نام لیتے ہیں تمہارا مومن وکافر
تمہاری دھوم ہے گھر گھر محی الدین جیلانی
زمانہ میں پڑے ہلچل بنےجانِ دو عالم پر
جو بگڑیں آپ کے تیور محی الدین جیلانی
عذابِ قبر سے بے خوف ہوں میں اس لئے زاہد
بہت ہیں مہرباں مجھ پر محی الدین جیلانی
ہجومِ یاس و حسرت سے گھٹا جاتا ہے دم اپنا
بچاؤں جان اب کیوں کر محی الدین جیلانی
نہیں ہے حسرتؔ احقر کو حاجت عرضِ مطلب کی
عیاں ہے حال سب تم پر محی الدین جیلانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.