اے سالکوں کے مقتدا مخدوم صابر کلیری
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابر پاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر-اتراکھنڈ)
اے سالکوں کے مقتدا مخدوم صابر کلیری
اے پیشوائے اؤلیا مخدوم صابر کلیری
مجھ پر برائے مصطفیٰ مخدوم صابر کلیری
فرمائیے لطف و عطا مخدوم صابر کلیری
کرتا ہوں کب سے التجا مخدوم صابر کلیری
کر دیجئے حاجت روا مخدوم صابر کلیری
شرمندہ تیرے حسن سے کیوں کر نہ ہوں شمس وقمر
تو ہے ضیائے مصطفیٰ مخدوم صابر کلیری
ہے اک زمانہ منتظر دیدار کا بہرِ خدا
چہرہ سے برقع کو اٹھا مخدوم صابر کلیری
جب چرخِ کج رو نے مجھے قسمت کے چکر میں لیا
فوراً ہی لب پر آگیا مخدوم صابر کلیری
ہے حسرتؔ دل خستہ کی یہ رات دن حق سے دعا
دیکھے کہیں روضہ ترا مخدوم صابر کلیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.