Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہیں لوگ کہتے ہیں سب بابا صاحب

حسرت اجمیری

تمہیں لوگ کہتے ہیں سب بابا صاحب

حسرت اجمیری

MORE BYحسرت اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان گنجِ شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پٹن-پنجاب)

    تمہیں لوگ کہتے ہیں سب بابا صاحب

    مہربان ہے تم پہ سب بابا صاحب

    تمہارے جو آئینۂ رخ کو دیکھا

    نظر آ گیا نور رب باباصاحب

    دکھا دو جمالِ منور خدا را

    میں کرتا ہوں شور و شغب بابا صاحب

    تمہارا ہے جلوہ محمد کا جلوہ

    اجودھن تمہارا عرب بابا صاحب

    رکھے نام والا سے جو بغض دل میں

    خدا کا ہو اس پر غضب بابا صاحب

    بر آئیں خدا کے لئے جلد مطلب

    اٹھا تاہوں دستِ طلب بابا صاحب

    زمانے کے ہاتھوں سے حسرتؔ ہے حیراں

    ملے اس کو عیش و طرب بابا صاحب

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے