حیران تیرے حسن کا ہر پیر و جواں ہے
حیران تیرے حسن کا ہر پیر و جواں ہے
خالق بھی بنا کر تجھے تجھ کو نگراں ہے
عاشق ہیں تیرے جن و بشر حور و ملائک
یہ حسن خدا ہے کہ تیرے رخ سے عیاں ہے
اللہ کا محبوب ہے تو اے شہ خوباں
انصاف کہ یوسف کا جمال ایسا کہاں ہے
مردانِ خدا نے کیے دل چاک تجھے دیکھ
اور انگلیاں جو کاٹیں تھیں وہ فعلِ زناں ہے
ہے شورِ ملاحت کا تیرے ارض و سماں میں
اور صیت صباحت بھی کراں تا بکراں ہے
ہے اہلِ کبائر کے لیے تیری شفاعت
اس بات کا تو صاف حدیثوں میں بیاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.