اک دن تری سرکار سے مانگی تھی قناعت
اک دن تری سرکار سے مانگی تھی قناعت
خوشیاں ہیں زمانے کی صف آرا میرے آگے
معلوم ہے مجھ کو میری منزل ہے اسی سمت
روشن ہے تری شمع سے رستہ میرے آگے
ہو اذنِ حضوری تو میں کچھ عرض کروں گا
ہیں کتنے مسائل میرے آقا میرے آگے
ماضی مرے پیچھے تری کرنوں سے جہاں تاب
روشن تری تقلید سے فردا میرے آگے
حسرتؔ میں شہنشاہِ مدینہ کا گدا ہوں
ہے سر بہ خم آسائشِ دنیا مرے آگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.