ہے درخشاں شہر بطحیٰ کی تمنا دل میں
ہے درخشاں شہر بطحیٰ کی تمنا دل میں
کبھی ہوتی نہیں اب حسرتِ دنیا دل میں
میرے آقا مجھے کافی ہے یہی رختِ سفر
ہے مکیں نبوی شریعت کا اجالا دل میں
یادِ سرکار نے دولت یہ عطا کی مجھ کو
عالمِ جشنِ گل و لالہ ہے برپا دل میں
ان کی تقلید نے بیباک بنایا مجھ کو
خوف اگر ہے تو اللہ کا تنہا دل میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.