قابو میں نہیں ہے دل_شیدائے_مدینہ
قابو میں نہیں ہے دل شیدائے مدینہ
کب دیکھیے بر آئے تمنائے مدینہ
خوشبوئے رسالت سے ہے از بسکہ معطر
ہر ذرہ آبادی و صحرائے مدینہ
ہے بے خودی عشق حقیقی کا شناسا
ہر دل کہ ہے مخمور تولائے مدینہ
آتی ہے جو ہر شئے سے یہاں انس کی خوشبو
دنیائے محبت ہے کہ دنیائے مدینہ
اے وہ کہ سرور ابدی کا ہے طلب گار
پی ساغر دل سے مئے مینائے مدینہ
ڈر غلبۂ اعدا سے نہ حسرتؔ کہ ہے نزدیک
فرمائیں مدد سید والائے مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.