بیاں کیا ہو سکے عظمت مرے محمود عالم کی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شاہ محمود عالم حسینی (حیدرآباد-بھارت)
بیاں کیا ہو سکے عظمت مرے محمود عالم کی
نبی سے خاص ہے نسبت مرے محمود عالم کی
عطائیں رب کی ہوتی ہیں وسیلہ لینے سے فوراً
بہت ہے کام کی نسبت مرے محمود عالم کی
زمانے پر کھلے اسرار جوں ہی ان کی عظمت کے
ہوئی شیدا سبھی خلقت مرے محمود عالم کی
نبی کی راہ پر چلنے سے ساری زندگی اپنی
بہت تا بندہ ہے سیرت مرے محمود عالم کی
ہمیشہ غوث اعظم کی نگاہوں میں رہے گا وہ
جسے حاصل ہوئی نسبت مرے محمود عالم کی
تصدق میں میرے مرشد شریف الحق کے اے مولیٰ
ملے حسانؔ کو نعمت مرے محمود عالم کی
- کتاب : خمار (Pg. 68)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.