Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ترے در پہ ساجد ہیں شاہان عالم

حسن رضا بریلوی

ترے در پہ ساجد ہیں شاہان عالم

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    ترے در پہ ساجد ہیں شاہان عالم

    تو سلطان عالم ہے اے جان عالم

    یہ پیاری ادائیں یہ نیچی نگاہیں

    فدا جان عالم ہو اے جان عالم

    کسی اور کو بھی یہ دولت ملی ہے

    گدا کس کے در کے ہیں شاہان عالم

    میں در در پھروں چھوڑ کر کیوں ترا در

    اٹھائے بلا میری احسان عالم

    میں سرکار عالی کے قربان جاؤں

    بھکاری ہیں اس در کے شاہان عالم

    مرے دبدبہ والے میں تیرے صدقے

    ترے در کے کتے ہیں شیران عالم

    تمہاری طرف ہاتھ پھیلے ہیں سب کے

    تمہیں پورے کرتے ہو ارمان عالم

    مجھے زندہ کردے مجھے زندہ کردے

    مری جان عالم مری جان عالم

    مرے آن والے مری شان والے

    گدائی ترے در کی ہے شان عالم

    تو بحر حقیقت تو دریائے عرفاں

    ترا ایک قطرہ ہے عرفانِ عالم

    کوئی جلوہ میرے بھی روز سیہ پر

    خدا کے قمر مہر تابان عالم

    بس اب کچھ عنایت ہوا اب ملا کچھ

    انہیں تکتے رہنا فقیران عالم

    وہ دولہا ہیں ساری خدائی براتی

    انہیں کے لیے ہے یہ سامان عالم

    نہ دیکھا کوئی پھول تجھ سا نہ دیکھا

    بہت چھان ڈالے گلستان عالم

    ترے کوچہ کی خاک ٹھہری ازل سے

    مری جاں علاج مریضان عالم

    کوئی جان عیسی کو جا کر خبر دے

    مرے جاتے ہیں درد مندان عالم

    ابھی سارے بیمار ہوتے ہیں اچھے

    اگر لب ہلا دے وہ درمان عالم

    سمیعا خدا را حسنؔ کی بھی سن لے

    بلا میں ہے یہ لوث دامان عالم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے