Font by Mehr Nastaliq Web

چشمِ دل چاہے جو انوار سے ربط

حسن رضا بریلوی

چشمِ دل چاہے جو انوار سے ربط

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    چشمِ دل چاہے جو انوار سے ربط

    رکھے خاکِ درِ دلدار سے ربط

    ان کی نعمت کا طلبگار سے میل

    ان کی رحمت کا گنہگار سے ربط

    دشت طیبہ کی جو دیکھ آئیں بہار

    ہو عنادل کو نہ گلزار سے ربط

    یا خدا دل نہ ملے دنیا سے

    نہ ہو آئینہ کو زنگار سے ربط

    نفس سے میل نہ کرنا اے دل

    قہر ہے ایسے ستم گار سے ربط

    تلخی نزع سے اس کو کیا کام

    ہو جسے لعل شکر بار سے ربط

    خاک طیبہ کی اگر مل جائے

    آپ صحت کرے بیمار سے ربط

    ان کے دامانِ گہربار کو ہے

    کاسۂ دست طلبگار سے ربط

    کل ہے اجلاس کا دن اور ہمیں

    میل عملہ سے نہ دربار سے ربط

    عمر یوں ان کی گلی میں گزرے

    ذرہ ذرہ سے بڑھے پیار سے ربط

    سرِ شوریدہ کو ہو در سے میل

    کمرِ خستہ کو دیوار سے ربط

    اے حسنؔ خیر ہے کیا کرتے ہو

    یار کو چھوڑ کر اغیار سے ربط

    مأخذ :
    • کتاب : ذوق نعت (Pg. 65)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے