Font by Mehr Nastaliq Web

خدا کی خلق میں سب انبیا خاص

حسن رضا بریلوی

خدا کی خلق میں سب انبیا خاص

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    خدا کی خلق میں سب انبیا خاص

    گروہِ انبیا میں مصطفیٰ خاص

    نرالا حسن انداز و ادا خاص

    تجھے خاصوں میں حق نے کر لیا خاص

    تری نعمت کے سائل خاص تا عام

    تری رحمت کے طالب عام تا خاص

    شریک اس میں نہیں کوئی پیمبر

    خدا سے ہے جو تجھ کو واسطہ خاص

    گنہگارو نہ ہو مایوسِ رحمت

    نہیں ہوتی کریموں کی عطا خاص

    گدا ہوں خاص رحمت سے ملے بھیک

    نہ میں خاص اور نہ میری التجا خاص

    ملا جو کچھ جسے وہ تم سے پایا

    تمہیں ہو مالک ملکِ خدا خاص

    غریبوں بے نواؤں بے کسوں کو

    خدا نے در تمہارا کردیا خاص

    جو کچھ پیدا ہوا دونوں جہاں میں

    تصدق ہے تمہاری ذات کا خاص

    تمہاری انجمن آرائیوں کو

    ہواہنگامۂ قالوا بلیٰ خاص

    نبی ہم پایہ ہوں کیا تو نے پایا

    نبوت کی طرح ہر معجزہ خاص

    جو رکھتا ہےجمالِ من راٰنی

    اسی منہ کی صفت ہے والضحیٰ خاص

    نہ بھیجو اور دروازوں پر اس کو

    حسنؔ ہے آپ کے در کا گدا خاص

    مأخذ :
    • کتاب : ذوق نعت (Pg. 63)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے