Font by Mehr Nastaliq Web

اگر چمکا مقدر خاک پائے رہرواں ہو کر

حسن رضا بریلوی

اگر چمکا مقدر خاک پائے رہرواں ہو کر

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    اگر چمکا مقدر خاک پائے رہرواں ہو کر

    چلیں گے بیٹھتے اٹھتے غبارِ کارواں ہو کر

    شب معراج وہ دم بھر میں پلٹے لا مکاں ہو کر

    بہارِ ہشت جنت دیکھ کر ہفت آسماں ہو کر

    چمن کی سیر سے جلتا ہے جی طیبہ کی فرقت میں

    مجھے گلزار کا سبزہ رلاتا ہے دھواں ہو کر

    تصور اس لب جاں بخش کا کس شان سے آیا

    دلوں کا چین ہو کر جان کا آرامِ جاں ہو کر

    کریں تعظیم میری سنگِ اَسود کی طرح مؤمن

    تمہارے در پہ رہ جاؤں جو سنگِ آستاں ہو کر

    دکھا دے اے خدا گلزارِ طیبہ کا سماں مجھ کو

    پھروں کب تک پریشاں بلبل بے آشیاں ہو کر

    ہوئے یمن قدم سے فرش و عرش و لامکاں زندہ

    خلاصہ یہ کہ سرکار آئے ہیں جانِ جہاں ہو کر

    ترے دست عطا نے دولتیں دیں دل کئے ٹھنڈے

    کہیں گوہر فشاں ہو کر کہیں آبِ رواں ہو کر

    فدا ہو جائے امت اس حمایت اس محبت پر

    ہزاروں غم لیے ہیں ایک دل پر شادماں ہو کر

    جو رکھتے ہیں سلاطیں شاہیِ جاوید کی خواہش

    نشاں قائم کریں ان کی گلی میں بے نشاں ہو کر

    وہ جس رہ سے گزرتے ہیں بسی رہتی ہے مدت تک

    نصیب اس گھر کے جس گھر میں وہ ٹھہریں میہماں ہو کر

    حسنؔ کیوں پاؤں توڑے بیٹھے ہو طیبہ کا رستہ لو

    زمینِ ہند سرگرداں رکھے گی آسماں ہو کر

    مأخذ :
    • کتاب : ذوق نعت (Pg. 58)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے