Font by Mehr Nastaliq Web

کیا کریں محفلِ دلدار کو کیوں کر دیکھیں

حسن رضا بریلوی

کیا کریں محفلِ دلدار کو کیوں کر دیکھیں

حسن رضا بریلوی

MORE BYحسن رضا بریلوی

    کیا کریں محفلِ دلدار کو کیوں کر دیکھیں

    اپنے سرکار کے دربار کو کیوں کر دیکھیں

    تابِ نظارہ تو ہو یار کو کیوں کر دیکھیں

    آنکھیں ملتی نہیں دیدار کو کیوں کر دیکھیں

    دلِ مردہ کو ترے کوچہ میں کیوں کر لے جائیں

    اَثرِ جلوۂ رفتار کو کیوں کر دیکھیں

    جن کی نظروں میں ہے صحرائے مدینہ بلبل

    آنکھ اٹھا کر ترے گلزار کو کیوں کر دیکھیں

    عوضِ عفو گنہ بکتے ہیں اک مجمع ہے

    ہائے ہم اپنے خریدار کو کیوں کر دیکھیں

    ہم گنہگار کہاں اور کہاں رویتِ عرش

    سر اٹھا کر تری دیوار کو کیوں کر دیکھیں

    اَور سرکار بنے ہیں تو انہیں کے در سے

    ہم گدا اور کی سرکار کو کیوں کر دیکھیں

    دستِ صیاد سے آہو کو چھڑائیں جو کریم

    دامِ غم میں وہ گرفتار کو کیوں کر دیکھیں

    تابِ دیدار کا دعویٰ ہے جنہیں سامنے آئیں

    دیکھتے ہیں ترے رخسار کو کیوں کر دیکھیں

    دیکھیے کوچہ محبوب میں کیوں کر پہنچیں

    دیکھئے جلوۂ دیدار کو کیوں کر دیکھیں

    اہل کارانِ سقر اور ارادہ سے حسنؔ

    ناز پروردۂ سرکار کو کیوں کر دیکھیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے