Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہزار جرم_و_خطا ہوں سیاہ_کار نہیں

ایاز وارثی

ہزار جرم_و_خطا ہوں سیاہ_کار نہیں

ایاز وارثی

MORE BYایاز وارثی

    ہزار جرم و خطا ہوں سیاہ کار نہیں

    پہنچ گیا جو مدینے گناہ گار نہیں

    نگاہ والوں میں اس کا کوئی شمار نہیں

    غم حسین میں جو آنکھ اشک بار نہیں

    تو کیوں نہ کوچۂ جنت پہ جان دے زاہد

    کہ تیری آنکھوں نے دیکھا ہی کوئے یار نہیں

    ہر ایک ذرۂ خاک مدینہ کہتا ہے

    کہ اس دیار سے بہتر کوئی دیار نہیں

    مدینہ تاج سر خلد کا نگینہ ہے

    زمیں پہ عرش کی تصویر ہے مزار نہیں

    رسول و راکب دوش رسولؐ یکتا ہیں

    سواری ایسی نہیں ایسا شہسوار نہیں

    بلا لو جلد مدینے ایازؔ کو شاہا

    کہ زندگی کا جہاں میں کچھ اعتبار نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 204)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے