غلامی کی سند مل جائے جب دنیا سے رخصت ہوں
غلامی کی سند مل جائے جب دنیا سے رخصت ہوں
میرے ہمراہ یہ زادِ سفر ہو یا رسول اللہ
میرے ہاتھوں میں دامن آپ کا ہو اور جھکی نظریں
بیانِ حرفِ مطلب چشمِ تر ہو یا رسول اللہ
برنگِ نکہتِ گل، روح تن سے ہو جدا آقا
یہ مشکل حل بہ ہنگام سفر ہو یا رسول اللہ
خدا را کیجیے پھر آبیاری کشتِ ویراں کی
نہالِ آرزو پھر بارور ہو یا رسول اللہ
پکارے دل میرا صلی علیٰ صلی علیٰ ہر دم
حزیںؔ لب پر میرے شام و سحر ہو یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.