Font by Mehr Nastaliq Web

شاہدِ لا الٰہ کیا کہنا

ہازل لکھنوی

شاہدِ لا الٰہ کیا کہنا

ہازل لکھنوی

MORE BYہازل لکھنوی

    شاہدِ لا الٰہ کیا کہنا

    اک خدا کے گواہ کیا کہنا

    بحرِ عرفاں جو تھا کبھی بے تھاہ

    پا گئے اس کی تھاہ کیا کہنا

    آپ کہلائے صادق الاقرار

    قول کے بادشاہ کیا کہنا

    ذرے ذرے میں نورِ حق دیکھا

    تیری حق بیں نگاہ کیا کہنا

    کوئی تخصیص خاص و عام نہیں

    سب پہ یکساں نگاہ کیا کہنا

    تم نےاعداکو بھی معاف کیا

    اے شفاعت پناہ کیا کہنا

    ہوگئے دیکھ کر ترا جلوہ

    سرنگوں مہر و ماہ کیا کہنا

    نعت احمد کہی ہے کیا ہازلؔ

    شرحِ دل واہ واہ کیا کہنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے