مرے دل میں جو الفت ہے علاؤالدین صابر کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)
مرے دل میں جو الفت ہے علاؤالدین صابر کی
تو یہ بالکل مروت ہے علاؤالدین صابر کی
مرے دل میں جو الفت ہے علاؤالدین صابر کی
یہ بالکل میرِ قربت ہے علاؤالدین صابر کی
لگا رہتا ہے میلہ رات دن حورانِ جنت کا
ریاضِ خلد تربت ہے علاؤالدین صابر کی
ملک بہر زیارت آتے ہیں عرشِ معلیٰ سے
فلک پر بھی یہ شہرت ہے علاؤالدین صابر کی
تصور میں رخِ پرنور صابر دیکھ لیتا ہوں
مجھے حاصل زیارت ہے علاؤالدین صابر کی
تجھے اے منکر دیں آتش دوزخ جلائے گی
اگر دل میں عداوت ہے علاؤالدین صابر کی
عطا ہوتے ہیں بھر بھر کے مئے توحید کے ساگر
یہ حاذقؔ پر عنایت ہے علاؤالدین صابر کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.