محمد حبیبِ خدا بن کے آئے
وہ نبیوں میں سب سے سوا بن کے آئے
چمک جس کی پڑتی ہے ہر آئینہ پر
وہ دنیا میں شمس الضحیٰ بن کے آئے
بھلا ان کی توصیف کیا کوئی لکھے
وہ سر تا بپا معجزہ بن کے آئے
ہوئی ظلمتِ کفر کا فور دم میں
جہاں میں جو نورِ خدا بن کے آئے
ہلالیؔ وہ در ان کا دارالشفا ہے
کہ ہر دردِ دل کی دوا بن کے آئے
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 63)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.