ہو نگاہ_کرم یا محمدؐ میرا بگڑا ہوا ہے قرینہ
ہو نگاہ کرم یا محمدؐ میرا بگڑا ہوا ہے قرینہ
صدقہ حسنین کا لاج رکھ لو سن لو فریاد شاہ مدینہ
تھام لو ہاتھ ہم بے کسوں کا ٹال دو مشکلیں شاہ بطحا
نا خدا بن کے آ جاؤ آقا پار کر دو ہمارا سفینہ
بن گیا دونوں عالم کا حاصل ان کے جلووں پہ قربان جاؤں
یوں ہے کونین میں سبز گنبد جیسے انگشتری میں نگینہ
لب پہ نام محمد سجا کر میکشوں آؤ طیبہ چلیں ہم
بیٹھ کر محفل مصطفیٰ میں جام توحید بھر بھر کے پینا
آؤ پڑھ لو نماز محبت سب کی ہوگی خدا تک رسائی
سر جھکاؤ در مصطفیٰ پر ہے یہی عرش اعظم کا زینہ
زندگی راس آتی نہیں تھی ہم زمانے میں نقش فناؔ تھے
تیرے قربان عشق محمد تم نے سکھلا دیا ہم کو جینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.