ہوا سارے جہاں میں بول_بالا غوث_اعظم کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
ہوا سارے جہاں میں بول بالا غوث اعظم کا
حقیقت تو یہ ہے رتبہ ہے اعلیٰ غوث اعظم کا
شریعت کے گلستاں میں طریقت کے دبستاں میں
جدھر دیکھو اجالا ہی اجالا غوث اعظم کا
رموز معرفت سب منکشف ہو جائیں گے اس پر
پڑھے گا جو تصوف پر مقالہ غوث اعظم کا
صداقت میں سخاوت میں ریاضت میں عبادت میں
قیامت تک رہے گا بول بالا غوث اعظم کا
نبی کا نور فیض فاطمہ کا کیوں نہ ہو وارث
علیٔ مرتضیٰ ہے جد اعلیٰ غوث اعظم کا
نصیرؔ ایمان ہے اپنا کہ محشر میں دم پرسش
ہمارے کام آئے گا حوالہ غوث اعظم کا
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 332)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.