Font by Mehr Nastaliq Web

چھپ کے صحیفوں کے پھولوں میں

حرمت الاکرام

چھپ کے صحیفوں کے پھولوں میں

حرمت الاکرام

MORE BYحرمت الاکرام

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)

    چھپ کے صحیفوں کے پھولوں میں

    فکر کی خوشبو ڈالی ڈالی

    آ پہنچی اس دورِ بلا تک

    نطق کا جادو تیرتا، بہتا

    دنوں مہینوں برسوں صدیوں

    کی طوفان بھری لہروں پر

    عصر رواں کے گھاٹ پہ اترا

    گونج اٹھی دنیائے تصور

    چونک اٹھے اربابِ بصیرت

    کیا کہنا! اس جانِ سخن کا

    کیا کہنا! اس بلبلِ فن کا

    ساز و نوا کا خسروِ دوراں

    شعر و ادب کا خسروِ اول

    فن کا خسرو من کا خسرو

    من کا خسرو من کا بندہ

    اس کی غواصی تھی نرالی

    من میں ڈوبا، تن کو ڈبویا

    کعبہ کا متوالا خسرو

    کاشی کا رکھوالا خسرو

    سینے میں زمزم کا نشیمن

    ماتھے پر گنگا کا بسیرا

    مأخذ :
    • کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 25)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے