دل کی گہرائی کا شاعر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
دل کی گہرائی کا شاعر
انساں کی عظمت کا مغنّی
پریت کی پھلواری کا پپیہا
ڈھونڈتے ڈھونڈتے دیس پیا کا
پٹیالی سے دلی پہنچا
دلی کا دلدار بنا پھر
دلی کو دلدار بنایا
جانِ سخن نے بلبلِ فن نے
اپنے تن کو اپنے من کو
شعروں، غزلوں، راگنیوں میں
پارہ پارہ کر کے سمویا
خاکِ نوا میں خود کو کھویا
اہلِ نظر دامن پھیلائے
گھوم رہے ہیں کوچہ کوچہ
لیکن کون سمیٹے اس کو!
ابر کی صورت برسا ہے وہ
نگری نگری بکھرا ہے وہ
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 26)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.