حسن_و_اخلاق_و_محبت کا ستارہ چمکا
حسن و اخلاق و محبت کا ستارہ چمکا
آج کونین کی قسمت کا ستارہ چمکا
ابن مریم نے کبھی جس کی بشارت دی تھی
ارض بطحا پہ وہ رحمت کا ستارہ چمکا
جلوہ افروز ہوئے نازش بزم کونین
آج عالم میں ہدایت کا ستارہ چمکا
زینت بزم ہوئے ختم رسل سرور دیں
اے زمیں اب تری عظمت کا ستارہ چمکا
شافع روز جزا آئے ہیں ساقی بن کر
تشنہ کامان محبت کا ستارہ چمکا
سایۂ دامن سرکار میں ہوں آج حیاتؔ
اب مرے اشک ندامت کا ستارہ چمکا
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 173)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.