Font by Mehr Nastaliq Web

ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا

ابراہیم دہلوی

ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا

ابراہیم دہلوی

MORE BYابراہیم دہلوی

    ہوا حمد خدا میں دل جو مصروف رقم میرا

    الف الحمد رب العالمین کا ہے قلم میرا

    رہے نام محمد لب پہ یا رب اول و آخر

    الٹ جائے بوقت نزع جب سینے میں دم میرا

    محبتِ اہلِ بیت مصطفیٰ کی نور بر حق ہے

    کہ روشن ہو گیا دل مثل قندیل حرم میرا

    دکھائی مجھ کو راہ شرع اصحابِ پیمبر نے

    چراغ راہ ہے اکرام اصحاب کرم میرا

    کہیں شاہ نجف کے عشق میں دل میرا ڈوبا تھا

    کہ ہے در نجف ہو کر چمکتا دُریم میرا

    رہے گا دانہ افشاں مزرع امید بخشش میں

    غم آلِ نبی سے دانہ ہر اشک غم میرا

    شہ بغداد کا خط غلامی ذوق رکھتا ہوں

    نہ کیاں دل اس خط بغداد سے ہو جام جم میرا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے