آقائے دوعالم کی بستی ہی وہ بستی ہے
آقائے دوعالم کی بستی ہی وہ بستی ہے
دن رات جہاں رحمت آآ کے برستی ہے
رونق ترے کوچے میں در اصل حقیقی ہے
ہر شے ترے کوچے کی اللہ کو جچتی ہے
اک بار بلا لیجے طیبہ کو دکھا دیجے
یہ آپ سمجھتے ہیں جو ہم پہ گذرتی ہے
قدرت نے سجایا ہے طیبہ کے گلستاں کو
پھولوں سے مدینہ کے جنت بھی مہکتی ہے
در پہ ترے رہتی ہے اک بھیڑ فرشتوں کی
دولت ترے کوچے میں ایمان کی بٹتی ہے
نفرت بھی لزرتھی ہے جاتے ہوئے طیبہ میں
اک شمع محبت ہے دن رات جو جلتی ہے
ہم لوگ جسے عبرتؔ طیبہ بھی سمجھتے ہیں
رحمت کی وہ دنیا ہے انوار کی بستی ہے
- کتاب : Wajh-e-Lauh-o-Qalam (Pg. 58)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.