یہ دل_کش مدینہ یہ پیارا مدینہ
یہ دل کش مدینہ یہ پیارا مدینہ
ہے دنیا کی آنکھوں کا تارا مدینہ
ہے بے آسروں کا سہارا مدینہ
امیدوں کا مرکز ہمارا مدینہ
نہ جائے مرے ہاتھ سے باغ جنت
جو مل جائے تیرا سہارا مدینہ
سدھر جائے دنیا و عقبیٰ ہماری
جو کر دے کہیں اک اشارہ مدینہ
حقیقت سنو مجھ سے اے اہل ایماں
کہ ہے کعبۂ دل ہمارا مدینہ
زیارت کو آتے تھے جس کی ملک بھی
زمیں پر ہے ایسا نظارہ مدینہ
جہاں روز ہوتا ہے باران رحمت
وہی ہے وہی بس ہمارا مدینہ
جو مل جائے موقع کہیں مجھ کو عبرتؔ
تو آنکھوں میں رکھ لوں میں سارا مدینہ
- کتاب : Wajh-e-Lauh-o-Qalam (Pg. 21)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.